ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بھٹکل اسارکیری مندر میں28 جنوری سے4 فروری تک نو تعمیر شدہ گربھ گوڈی کی افتتاحی تقریب

بھٹکل اسارکیری مندر میں28 جنوری سے4 فروری تک نو تعمیر شدہ گربھ گوڈی کی افتتاحی تقریب

Sun, 29 Jan 2017 12:38:08  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 29؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے اسارکیری دیوستھان کے طور پر معروف نچھل مکّی توملا وینکٹ ر من مندر کی نو تعمیر شدہ گربھ گوڈی sanctum sanctorum(مورتی نصب کرنے کی جگہ) کی افتتاحی تقریبات کا آغاز 28جنوری سے ہوگیا ہے جس کا سلسلہ 4فروری تک جاری رہے گا۔اس پس منظر میں شہر کے مختلف علاقوں میں اور خاص کر سلطان اسٹریٹ سے شروع ہونے والے اسارکیری روڈ سے مندر کے علاقے تک بھگوا جھنڈے اور بینر س لہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ موٹر سائیکلوں اور رکشہ وغیرہ پر بھی بھگواجھنڈے لہرارہے ہیں اور ایک طرح سے ہندو مذہبی جشن کا ماحول ہرطرف دکھائی دے رہا ہے۔

سنیچر کو شروع کی گئی افتتاحی تقریب سے ایک دن پہلے بھٹکل تعلقہ کے 18نامدھاری گروہوں نے جلوس کی شکل میں نکل کر اپنی اپنی جانب سے مندر کو نذرانے پیش کیے۔تقریباً ایک ہفتے تک چلنے والی ان تقریبات میں مختلف قسم کے مذہبی پروگرام شامل ہیں اور بھکتوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ تمام پروگراموں کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے ہندو تنظیموں کے والنٹئرس ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں اس کے علاوہ حفاظتی بندوبست کے لئے پولیس کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے۔


Share: